حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا کرارخان غدیری ممبئی نے شیعہ جامع مسجد اجین مدھیہ پردیش میں عشرہ مجالس کی ساتویں مجلس کو خطاب کرتے ہوئے پیغام حضرت قاسم ابن حسن علیہ السلام کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ میرا سلام ہو حضرت قاسم کے آباؤ اجداد پر جس نے 13سال کی عمر میں بتایا کہ اگر میری موت حفاظت اسلام، نصرت امام، خدمت خلق میں آئے تو یہ موت شہد سے زیادہ شیرین ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہے کوئی جوان، عزادار، ماتم دار جو حضرت قاسم کی طرح امام وقت پر قربان ہونے کے لئے امام وقت کا ساتھ دینے کے لئے بیچین نظر آئے۔ مولا امام حسین علیہ السلام نے حضرت قاسم کے اس جذبہ کو کربلا میں دکھلایا کہ قاسم کتنا بیچین ہے کہ مولا اجازت نہیں دے رہیں ہیں۔ اور جناب قاسم کی تلاش جاری تھی کہ تعویذ امام حسن علیہ السلام موقع دلا دیا اور حضرت قاسم کی آرزو پوری ہوگئی۔انہوں نے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اے کاش ہم بھی امام وقت کی نصرت کے لئے اسی طرح تلاش میں ہوں۔